فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

احساس پروگرام کیسے غربت ختم کرے گا؟ وزیر اعظم نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے احساس پروگرام سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دیں.

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام احساس سے متعلق  معلومات شیئر کیں.

غربت کے خاتمے کے پروگرام سے پس ماندہ اضلاع کو آگے آنے کا موقع ملے گا

وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج احساس پروگرام پرپالیسی بیان جاری کرنے پرخوشی ہے.

وزیر اعظم عمران خان کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کے چار اہم ستون ہوں گے.

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت 115 پالیسی ایکشن پرکام ہوگا، پروگرام احساس عوام پرسرمایہ کاری، برابری کے مواقع پیدا کرے گا.

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام سے پس ماندہ اضلاع کو آگے آنے کا موقع ملے گا.

خیال رہے کہ وزیر اعظم خان نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں پڑوس ملک ایران سے اظہار یک جہتی کیا تھا.

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کے لئے دعاگو ہیں اور ان کے لئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لئے تیار ہیں۔

The post احساس پروگرام کیسے غربت ختم کرے گا؟ وزیر اعظم نے تفصیلات جاری کر دیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UKIEvk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment