فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، نورالحق قادری

اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، مذہبی تہواروں کویکجہتی سے منانے کیلئے قانون  سازی کی ضرورت ہے، میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلےچاند کا اعلان نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ افرادرویت ہلال کمیٹی کےفیصلوں کوتسلیم نہیں کرتے، رویت ہلال کمیٹی1974میں قراردادکےذریعےقائم کی گئی۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، شہادت جمع کرنے اور پہنچانےکےمربوط نظام کی ضرورت ہے اور مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلےچاند کا اعلان نہ کرے اور کرے تو کمیٹی سے پہلے چاند کے اعلان پر سزا کا تعین کرناہوگا۔

مزید پڑھیں : ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز، وفاقی مذہبی امور متحرک، صوبوں سے حمایت مانگ لی

یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور برائے مذہبی بین ہم آہنگی نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت چاند کے لیے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔

The post میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، نورالحق قادری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IXhPOf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment