فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

سندھ حکومت واحد ہے جو عالمی اداروں سے براہ راست رابطہ کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت واحد ہے جو عالمی اداروں سے براہ راست رابطہ کر رہی ہے، ورلڈ بینک سے مختلف معاہدے ہو رہے ہیں۔ لگ رہا ہے اس مرتبہ صوبائی ترقیاتی بجٹ 100 ارب بھی نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، جمہوریت سے کچھ لوگ ڈی ریل ہوگئے ہیں تو اللہ انہیں ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ کل صدر لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، کہہ رہے تھے اٹھارویں ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ شاید وفاقی حکومت میں آپس میں بات چیت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال ہم کوئی بھی ترقیاتی اسکیم شروع نہیں کر سکتے، ریونیو کی ایسی صورتحال ہے کہ جاری منصوبے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ این ایف سی میں 120 ارب روپے کی کمی ہے۔ سال میں 8 ارب روپے ملنے تھے وہاں بھی 4 ارب روپے دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے مجموعی 127 ارب روپے کی کمی ہے۔ جو فنڈز وفاق کی جانب سے ملے ان سے صرف تنخواہیں دی گئیں۔ لگ رہا ہے اس مرتبہ صوبائی ترقیاتی بجٹ 100 ارب بھی نہیں ہوگا۔ اللہ نہ کرے اس مرتبہ وفاقی حکومت کا بجٹ عوام مخالف ہو۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس گندم کا اسٹاک موجود ہے، سندھ حکومت واحد ہے جو عالمی اداروں سے براہ راست رابطہ کر رہی ہے۔ ورلڈ بینک سے مختلف معاہدے ہو رہے ہیں۔ سندھ پولیس کی تنخواہ دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، میں کچھ کہوں گا تو بولیں گے این آر او مانگ رہے ہیں۔ کراچی میں ترقیاتی منصوبے رکے ہوئے ہیں۔ اس سال ٹیکسز میں کمی ہے، مطلب ٹیکس چوری بڑھ گئی ہے۔ گاڑی دھکا اسٹارٹ تو ہوگئی ہے لیکن زیادہ چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔

The post سندھ حکومت واحد ہے جو عالمی اداروں سے براہ راست رابطہ کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IJm1lu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment