فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 29, 2019

نیب چلے گا یا معیشت، دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ، آصف علی زرداری

آصف زرداری

راولپنڈی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا نیب چلے گا یا معیشت،دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ، لگتانہیں حکومت 5سال کی مدت پوری کرپائےگی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہرآصف زرداری نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا نیب چلے گا یا معیشت،دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ، لگتانہیں حکومت 5سال کی مدت پوری کرپائےگی، انشااللہ مولانافضل الرحمان کی تحریک میں شامل ہوں گے،

صحافی نے سوال کیا میاں صاحب علاج کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں ،آپ حمایت کریں گے؟ جس پر آصف زرداری نے جواب میں کہا اللہ سب کو صحت دے، اگر ضرورت ہو تو چلے جائیں، کہاں جائیں گے۔

اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت ایک اور ملزم شیرمحمد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں :  جعلی اکاؤنٹس کیس : ایک اور ملزم شیر محمد بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

دوسری جانب احتساب عدالت میں آصف زرداری،فریال تالپورکی مستقل ضمانت منظور کرلیں ہیں ، ضمانتیں20،20لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔

The post نیب چلے گا یا معیشت، دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ، آصف علی زرداری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2vtIFFL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment