
پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس پشاور میں ہوئی۔
گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے رکن اسمبلی لیاقت خٹک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سمیت صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری محمد سلیم اور اراکین صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
The post پشاور: لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ZGxbwu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment