فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 9, 2019

پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری، بدعنوانی میں ملوث افسران کے گرد گھیرا تنگ

پی آئی اے انتظامیہ

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے شعبہ صحت میں ہونے والی کرپشن کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، ادارے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں پی آئی اے کو نقصان پہنچانے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، پی آئی اے کے شعبہ صحت میں سابقہ دور حکومت میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔

چودہ سال بعد شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں، بارہ ڈاکٹرز کے مختلف محکموں میں تبادلے کردیے گئے، اس کے علاوہ چھ سے زائد ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر بڑے اسپتالوں کے جعلی ایڈمیشن، جعلی بلوں کے ذریعے خرد برد کی گئی جس سے ادارے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں شعبہ صحت میں انٹرنل آڈٹ بھی شروع کرادیا گیا، سابق چیف میڈیکل آفیسر کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئیں، شعبہ صحت میں مبینہ کروڑوں روپے کی کر پشن کی گئی۔

The post پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری، بدعنوانی میں ملوث افسران کے گرد گھیرا تنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KmfFtZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment