لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ ڈیل سے متعلق گفتگو کے لیے آج اہم ملاقاتیں کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ ڈیل کی تاریخ میں مزید توسیع چاہتی ہیں جس کے لیے وہ یورپی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تھریسامے، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جس میں بریگزٹ کا موضوع زیر غور آئے گا۔
یورپی یونین پہلے ہی بریگزٹ ڈیل کی تاریخ کو آگے بڑھا چکا ہے، جبکہ برطانوی وزیراعظم بریگزٹ ڈیل کی تاریخ میں مزید توسیع کی خواہاں ہیں۔
برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کی جانب سے تاریخ میں مزید توسیع کی حمایت ممکن ہے، مے کی یورپی رہنماؤں سے مذکورہ ملاقات کا مقصد بھی یہی ہے۔
بریگزٹ کے لیے 29 مارچ کی گزشتہ طے شدہ تاریخ میں پہلے 12 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی تھی اور اب تھریسامے اس میں 30 جون تک کی توسیع چاہتی ہیں۔
برطانوی پارلیمان بھی اس توسیع کے معاملے پر بحث کر رہی ہے، جبکہ اسی معاملے پر یورپی یونین کا ایک ہنگامی سربراہی اجلاس کل بدھ کو برسلز میں ہوگا۔
بغیر ڈیل کے یورپ سے انخلا اب ناممکن ہوگیا
واضح رہے کہ ملکی ارکان پارلیمان یورپ سے ڈیل کے ذریعے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں، جبکہ یورپی ممالک کی جانب سے برطانیہ کو عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر 12 اپریل تک بریگزٹ معاہدہ منظور ہوگیا تو ٹھیک ورنہ برطانیہ کو بغیر ڈیل کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونا پڑے گا۔
The post بریگزٹ ڈیل: برطانوی وزیراعظم آج اہم ملاقاتیں کریں گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2uT3VVf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment