فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان، عمران خان کپتان منتخب

دنیائے کرکٹ‌ آج بھی پاکستان کو 92 کا ورلڈ کپ جتوانے والے عمران خان کے سحر میں مبتلا ہے. آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کی کپتانی کے لیے پاکستانی وزیر اعظم کا انتخاب کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی نامور ویب سائٹ نے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کر دیا، کپتان کا منصب عمران خان کے پاس ہے.

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفوکی جانب سے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کیا، پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کرک انفو کے 22 ارکان نے ایک سروے کے بعد یہ ٹیم تشکیل دی، اس کی بنیاد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ کی کاکردگی تھی.

ارکان نے ورلڈ کپ کے لیے 39 کھلاڑیوں میں سے 11 کا انتخاب کیا. دل چسپ امر یہ ہے کہ ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے، جو تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب تھے۔

اسٹارز کی قیادت عمران خان کوسونپ دی گئی، جیوری کا موقف تھا کہ عمران خان نے جس طرح 92 کا ورلڈ کپ پاکستان کو جتوایا، وہ اپنی مثال آپ ہے.

دیگر کھلاڑیوں میں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، مرلی دھرن، میگ گرا، شین وارن اور کئی لیجنڈز کھلاڑی حصہ ہیں.

The post آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان، عمران خان کپتان منتخب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GFGrtw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment