فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ: وزیرِ اعظم عمران خان چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں میونسپل کمیٹی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسٹر لی نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بیجنگ پہنچ گئے، وہ چار روزہ سرکاری دورے پر چین گئے ہیں، بیجنگ میں میونسپل کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسٹر لی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

شیخ رشید، فیصل واوڈا، عبد الحفیظ شیخ، رزاق داؤد اور چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹرعطا الرحمان بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہیں۔

وزیر اعظم کے استقبال کے لیے چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، چینی صدر سے ون آن ون ملاقات 28 اپریل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین روانہ

وزیر اعظم کا دورہ چین 25 سے 29 اپریل تک ہے، آفیشل ملاقاتوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا، عمران خان کی ورلڈ بینک سی ای او کرسٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ڈی کرسٹینا لوگارڈ سے بھی اہم ملاقات طے ہے، آئی ایم ایف ایم ڈی سے ملاقات 26 اپریل کو شام 5 بجے شیڈول ہے۔

وزیر اعظم کی ہواوے کمپنی کے سی ای او سے ملاقات بھی شیڈول ہے، جب کہ پاک چین ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دے گا، عمران خان کار بنانے والی نجی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

The post وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2XNX38d
via IFTTT

No comments:

Post a Comment