فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

قبائلی ضلع مہمند میں انسداد پولیو ورکر کو قتل کردیا گیا ، ایک ملزم گرفتار

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے کے ضلع مہمند میں واجد نامی انسدادپولیو ورکر  کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،  ملزمان  میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کےمطابق واجد کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا قبائلی ضلع مہمند میں واجد نامی انسدادپولیو ورکر کو شہید کر دیا گیا، شہید ورکروالدین کو پولیو ویکسی نیشن کیلئے آمادہ کررہا تھا، شہید کےخاندان کو انصاف دلانے کےلیےبھرپور کردار ادا کروں گا، ادارے قاتل کی گرفتاری کےلیےکارروائی کر رہے ہیں، انسدادپولیو ٹیموں سے وعدہ ہے کارروائی ضرورہوگی۔

بابر بن عطا نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا مہمند ضلع میں پولیوورکر کو شہید کرنے والے ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار ملزم کےمطابق واجد کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا، انسدادپولیو ورکر کی شہادت پرسرکاری بیان جلد جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مقتول واجد یونین کونسل کی سطح پر پولیو ٹیم کے انچارج تھے اور پولیو مہم کی مانیٹرنگ میں مصروف تھے۔

The post قبائلی ضلع مہمند میں انسداد پولیو ورکر کو قتل کردیا گیا ، ایک ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VwUC91
via IFTTT

No comments:

Post a Comment