فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم ہمیں نہیں روک سکیں گے، قمر زمان کائرہ

راولپنڈی : پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے ماحول خراب کرنانہیں چاہتےلیکن اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم ہمیں نہیں روک سکیں گے، نیب پیشی پرجو جھلک دکھائی اسے یاد رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں جس کے باعث وکلاء کو بھی مشکلات کاسامنا کر ناپڑا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا آج احتساب عدالت میں پہلادن تھا،نیب کی تیاری نہیں تھی، عدالت نےنیب کی آج کی کارکردگی پر برہمی کا بھی اظہار کیا اور نیب کو ہدایت کی باقاعدہ ریفرنس فائل کریں، نیب کی جانب سے بار بار درخواست کی گئی ہمیں وقت دیا جائے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم عدالت نہ باہر کا ماحول خراب کرناچاہتے ہیں، فیصلہ کرلیا کہ اسلام آبادمیں رہنا ہے تو پھر پی ٹی آئی کی حکومت کیا، ہم توآمریت میں بھی اسلام آباد میں رہے ہیں۔

وزیر اعظم بول رہے ہیں دھرنا دیں ہم کنٹینر دیں گے، حکومت کیوں خوفزدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وکلاء عدالتوں میں نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے، وزیر اعظم بول رہے ہیں دھرنا دیں ہم کنٹینر دیں گے، حکومت کیوں خوفزدہ ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈری ہوئی حکومت ہے، یہاں 5 افراد آئے ہیں اور 5000 اہلکار کھڑے کردیے ہیں، زرداری صاحب نے میڈیا پر میسج کیا تھا کہ کارکنان نہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا نیب خودمختار ہے اور اپنی تفتیش کسی سے شیئر نہ کرنے کا پابند ہے تو وزیراعظم اور وزرا کو کیسے پتہ ہوتا ہے کہ کون گرفتارہونے والا ہے؟منی لانڈرنگ کا شور بہت ہے، ثابت کچھ نہیں ہوا۔

The post اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم ہمیں نہیں روک سکیں گے، قمر زمان کائرہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IqQ8xl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment