فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی بیماری ڈرامے کا کلائمکس بھی آن پہنچا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا. ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے آج عدالت میں بیرون ملک علاج کی درخواست دی، ثابت ہوا کہ میاں صاحب جیل سےنجات اور لندن جانا چاہتے ہیں.

غریب اس لیےغریب ہے، کیوں کہ وسائل پرن لیگ اور پی پی نے ڈاکا ڈالا

فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق نے کہا کہ مریم اورنگزیب کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں، ان کی ترجمانی پاپڑ  والے سے نکلے اربوں روپے نہیں چھپا سکتی، بلاول صاحب آپ کو عوام کے درد کا احساس ہونا تعجب سے کم نہیں.

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ غریب اس لیےغریب ہے، کیوں کہ وسائل پرن لیگ اور پی پی نے ڈاکا ڈالا، چوری اور سینہ زوری دیکھنی، ہو تو اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر دیکھ لیں. آپ ٹھاٹ باٹھ سے رہتے ہیں، کیا جانیں کے بنیادی اشیا کی قیمتیں کیا ہیں؟ بلاول روزمرہ چیزوں کے نرخ بتا دیں، تو یہ معجزے سے کم نہ ہوگا.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات کی ذمہ دارپی پی، ن لیگ کی غلط پالیسیاں ہیں، بلاول بھٹو آپ غریب کے درد میں نہیں چیخ رہے، آپ عوام پرمسلط ہونے کے لئے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عوام باشعورہیں انہوں نے موروثی سیاست کو مسترد کر دیا.

معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول کو مہنگائی کا احساس ہے، تو ابو، پھوپھو سے کہیں لوٹی دولت واپس کریں.

The post میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا: فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ZvEZBr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment