فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

جڑواں شہروں میں تیز آندھی، بارش سے درخت اکھڑ گئے، ایک شخص جاں بحق، پروازیں منسوخ

اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور تیز بارش سے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، اسلام آباد میں درخت اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے جس سے سڑک بلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے نتیجے میں نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے، بجلی کا نظام معطل ہو گیا، پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

اسلام آباد میں آندھی کی وجہ سے آئی جی کی ہدایت پر پولیس کی امدادی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ٹیمیں مختلف مقامات پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں، راولپنڈی میں آندھی اور بارش کے پیش نظر پولیس، واسا اور ریسکیو 1122 کو الرٹ کر دیا گیا۔

آندھی، طوفان اور تیز بارش سے اسلام آباد میں درخت سڑکوں پر گر گئے جس کی وجہ سے آبپارہ، آئی 8، جی 8 اور سرینا کے قریب سڑکیں بلاک ہو گئیں، راول جھیل کے قریب درخت گرنے سے ایک شخص زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ضلع بھر میں پولیس کی امدادی ٹیمیں متحرک کر دیں، اسلام آباد پولیس ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

دوسری طرف خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول مثاثر ہو گیا ہے، پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 653، پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309، اور ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 231 شامل ہیں۔

جب کہ منسوخ ہونے والی پروزاوں میں نجی ایئر لائن کی اسلام آباد تا کراچی دو طرفہ پروازیں پی اے 204 اور 205، نجی ایئر لائن کی اسلام آباد تا جدہ کی دو طرفہ پروازیں ایس وی 887 اور 886، اور دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 211 شامل ہیں۔

ادھر ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں شدید بارش اور طوفان کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، درخت، سائن بورڈز گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

آئیسکو کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ الرٹ ہے، بارش رکنے پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

یہاں مانسہرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، آندھی سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، درخت اور سائن بورڈز گر گئے، گندم کی فصل بھی تباہ ہو گئی، جب کہ گھروں کی چھتیں اڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ طوفانی بارش کے باعث شہر سمیت مختلف مقامات پر بجلی معطل ہو گئی ہے۔

The post جڑواں شہروں میں تیز آندھی، بارش سے درخت اکھڑ گئے، ایک شخص جاں بحق، پروازیں منسوخ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GFEqxd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment