لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نیب طلبی کےنوٹس کواہمیت نہ دی اور پیش نہیں ہوئے ، شہبازشریف کوآج آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں طلب کیاگیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے مگرنیب میں پیش نہ ہوئے، نیب نے شہبازشریف کوآج آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا اور پوچھ گچھ کے لیے نیب نے بارہ سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی تیار کرلیا تھا۔
شہبازشریف کے خلاف بیٹوں کی ملی بھگت سےمنی لانڈرنگ کاالزام ہے۔
امجدپرویز نے کہا شہبازشریف نےتحریری جواب کےذریعےنیب کوآگاہ کردیاہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے نیب کوابھی تک شہبازشریف کاجواب موصول نہیں ہوا، نیب تفتیشی ٹیم دفتری اوقات تک جواب یاان کی آمدکاانتظارکرے گی ، شہبازشریف کےآج پیش نہ ہونےپرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔
یاد رہے احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دونوں نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
مزید پڑھیں : رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد
گذشتہ روز نیب نے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ96ایچ ماڈل ٹاؤن پر دیا جہاں شہبازشریف کےملازمین نے نوٹس وصول کیا تھا۔
اس سے قبل نیب نے20نومبر2018 اور3دسمبر کو شہباز شریف کو سوالات دیے تھے، نوٹس کے متن میں کہا گیا تھاکہ اپنے والد میاں شریف کی جانب سے حصے میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔
The post اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےنیب طلبی کےنوٹس کواہمیت نہ دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2YY0Tg6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment