فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نوبل انعام دینے کا مشورہ

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نوبل انعام دینے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات سندھ  مرتضیٰ وہاب کافوادچوہدری  اورشیخ رشیدکےبیان پرردعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ فوادچوہدری  نیب کے ترجمان ہیں یا وفاقی حکومت کے ترجمان ہیں۔

مشیر اطلاعات سندھ نے الزام عائد کیا کہ فواد چوہدری سیاسی مخالفین کے خلاف چرب زبانی کرتے ہیں انہیں تیز طرار زبان استعمال کرنے پر نوبل انعام دیا جانا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عدالتوں سے مفرور سابق صدر کے بارے میں ایک لفظ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں اسی طرح وزیر ریلوے بھی اپنے بیانات میں صرف جمہوری جماعتوں کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست اور جرم میں فرق طے کر لیں: فواد چوہدری

یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بے باکی اور دوٹوک انداز سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو جواب دیتے ہوئے اُن کی کرپشن پر سے پردہ چاک کرتے ہیں۔

حال ہی میں بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کو فواد چوہدری نے ’ابو بچاؤ مہم‘ قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف احتجاج کریں، اس سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

The post وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نوبل انعام دینے کا مشورہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ORYDTc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment