فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

بھارتی تجزیہ نگار اشوک سواین نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

دہلی: بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ کو مضحکہ خیز قرار دے دیا.

تفصیلات کے مطابق سویڈن کی مشہور زمانہ اوبسالا یونیورسٹی سے منسلک محقق اور تجزیہ کار نے پاکستانی ایف16 طیاروں کی گنتی کے معاملے میں بھارتی تجزیوں‌ اور رپورٹنگ کو رد کر دیا.

پروفیسر اشوک سواین کا کہنا ہے کہ اب بھارتی میڈیا یہ کہہ رہا ہے کہ امریکا نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی نہیں کی، جب کہ اسی میڈیا نے مارچ میں ڈھونڈرا پیٹا تھا کہ امریکی حکام گنتی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مارچ میں گنتی کرنے اوراب گنتی نہ کرنےکی رپورٹنگ سمجھ سے بالاترہے۔

پروفیسر اشوک سوان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی یادداشت کھو گئی ہے یا پھر احمقانہ رپورٹنگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کومودی کی سینا قراردینا آدیتیہ ناتھ کو مہنگا پڑ گیا، اپوزیشن کی کڑی تنقید

یاد رہے کہ اشوک سواین بھارتی وزیر اعظم کے بڑے ناقد ہیں، انھوں‌ نے پلوامہ حملے کے بعد مودی کی پالیسیوں‌پر کڑی تنقید کی تھی، ساتھ ہی ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو سراہا تھا.

خیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے پاس موجود ایف16 طیاروں کی گنتی پوری ہے، جس سے پاکستانی ایف16 طیارے کو گرانے کا بھارتی دعویٰ بے معنی ثابت ہوتا ہے.

The post بھارتی تجزیہ نگار اشوک سواین نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FNMudC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment