فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

ائیر پورٹس پرحفاظتی اقدامات کا جائزہ، برطانوی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

برطانوی ٹیم

کراچی : برطانوی جوائنٹ ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم تین روزہ دورے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچ گئی برطانوی ٹیم نئی ایوی ایشن پالیسی اور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سے متعلق جائزہ لے گی۔

برطانوی ٹیم ایوی ایشن سیکورٹی کنٹرول ،بنیادی سیکورٹی، مسافروں کی اسکریننگ اوران کے سامان کی سیکورٹی سے متعلق جائزہ لے گی۔

برطانوی ڈی ٹی ایف ٹیم ایئرپورٹس کے دورے کے دوران جہاز، عملے اور ان کے سامان کی ہونیوالی سرچنگ سے متعلق انہیں بریفنگ دی جائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے برطانوی ٹیم کو طیاروں کی ایئر وردیننس ،ان کی چیکنگ، کارگو فلائٹ کیٹرنگ سروسز ،اسٹور،میل سیکورٹی کا دورہ کرایا جائے گا۔

برطانوی ڈی ٹی ایف ٹیمز کا شیڈول اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا، برطانوی ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرایا جائے گا، برطانوی ٹیم سیکورٹی کا جائزہ لینے کے بعد 25 اپریل کو ائیر پورٹ انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرے گی۔

The post ائیر پورٹس پرحفاظتی اقدامات کا جائزہ، برطانوی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Zugm7Z
via IFTTT

No comments:

Post a Comment