فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

جرمنی: چار غیر ملکی حملہ آوروں کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز

برلن: جرمنی میں مختلف کارروائیوں میں ملوث چار غیر ملکی نوجوانوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس اکیس سے زائد افراد پر حملے کرنے والے چار نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور اب اُن کے خلاف مقدمہ شروع ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کی عمریں سترہ سے انیس برس کے درمیان ہیں جن کا تعلق افغانستان اور ایران سے ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں جرمنی کی ریاست باوریریا کے شہر امبیرگ میں حملے کیے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے چاقو سے حملہ کر کے 21 شہریوں کو زخمی کیا تھا، پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا تو 100 سے زائد عینی شاہدین نے اپنے بیانات قلم بند کرائے تھے۔

خیال رہے کہ فرانس میں 2015 سے اب تک دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 250 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ خوشبو کے شہر میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد سیکیورٹی کے اقدامات سخت کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس فرانس کے مختلف علاقوں میں چاقو زنی کی واداتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس میں خواتین کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

The post جرمنی: چار غیر ملکی حملہ آوروں کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KVEX2k
via IFTTT

No comments:

Post a Comment