فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 10, 2019

نئے بلدیاتی نظام میں عوام کا پیسہ عوام پرہی خرچ ہوگا: راجہ بشارت

لاہور: وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اقتدار کو صحیح معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنا چاہتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اپنی میڈیا بریفنگ میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے گا، نئےنظام میں عوام اپنے فیصلوں سے پیسے خرچ کرتے ہیں، نئے نظام سے اختیارات نچلی سطح تک پہنچائے جائیں گے، شہری علاقوں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوگی.

نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم کے وژن کےعین مطابق ہے

وزیر قانون پنجاب

راجہ بشارت نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں عوام کا پیسہ عوام پرہی خرچ ہوگا، اقتدار کو صحیح معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل کرنا چاہتے ہیں، نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم کے وژن کےعین مطابق ہے.

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام اپنے ہاتھوں سے پیسہ خرچ کریں، کوشش ہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے یہ نظام لےکرآئیں.

مزید پڑھیں: معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں‘ راجہ بشارت

راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے، بلدیاتی نظام سے متعلق ایک قدم آگے بڑھے ہیں، نئے بلدیاتی نظام سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، نئے بلدیاتی نظام پروزیراعظم کی رہنمائی حاصل رہی، عوام کوفیصلہ سازی میں شامل کرنااور بااختیار بنانا ہے.

The post نئے بلدیاتی نظام میں عوام کا پیسہ عوام پرہی خرچ ہوگا: راجہ بشارت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VBIJi6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment