فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، سری لنکا میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا

دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتارنہیں ہوا، بھارتی میڈیا نے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں سے متعلق پاکستانیوں کی گرفتاریوں کی خبر کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتارنہیں ہوا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں : سری لنکا میں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی، سیکڑوں زخمی 

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا میں سات پاکستانی باشندوں کو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، اس حوالے سے پاکستانی قونصلر معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے بھارتی میڈیا کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔

The post بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، سری لنکا میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Dy004P
via IFTTT

No comments:

Post a Comment