کوئٹہ: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا نظریاتی اختلاف ہے، میری ایم کیو ایم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر صوبے کا نام دے کر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، ایم کیو ایم 32 سال اقتدار کی ہر مسند پر رہی پر نفرت کے سوا کچھ نہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں مہاجر صوبے پر تقریر نہ کرسکنے والے صوبہ کیا بنائیں گے، اختیارات کو صوبوں سے ڈسٹرکٹ سطح تک منتقل کیا جائے، این ایف سی کے ایوارڈ کا کیا فائدہ اگر ڈسٹرکٹ تک نہیں جارہا ہے، اختیارات اور وسائل دے کر یقین دلائیں کہ وہ بھی ایک پاکستانی ہیں۔
مزید پڑھیں: مڈل کلاس گھرانوں کے لیے عزت سے جینا دشوار ہو گیا: مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسانوں کی پورے سال کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، سیلاب، بارشوں سے جو تباہی آئی ہے یہاں وفاق لوگوں کو پیکیج دے۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہزارہ برادری کے کئی لوگ شہید ہوئے ہیں ہم نے تعزیت کی، ہمیں ناراض بلوچوں سے بات کرکے مسئلہ حل کرنا چاہئے، ہزار گنجی واقع قابل افسوس ہے، شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں، مستقبل میں اللہ ایسے واقعات سے محفوظ رکھے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کے خلاف نہیں جانا چاہتا، غصہ ہے غم ہے، چاروں صوبوں کی قومی اسمبلی کی نشستیں یکساں ہونی چاہئیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو چھوٹے صوبے ہمیشہ محروم رہیں گے۔
The post ایم کیو ایم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، مصطفیٰ کمال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IZCscT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment