فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

سری لنکا میں‌ ایک اور دھماکا

کولمبو: سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے سامندوری شہر میں کارروائی کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن پولیس نے سامندروی شہر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور 7 افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

تازہ اپ ڈیٹ

دوسری جانب سری لنکا کے شہر کالمنئی میں پولیس نے ایک مکان میں چھاپا مارا تو اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جبکہ جائے وقوعہ پر دھماکے کی بھی آواز سنی گئی۔

علاوہ ازیں سری لنکا کی خفیہ ایجنسی نے ملک بھر میں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مسیح برادری نے اتوار کے روز ہونے والی تقریبات ملتوی کردیں جبکہ آج جمعے کی نماز بھی سخت سیکیورٹی میں ادا کی گئی۔

حساس اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں اور جلد ملک میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف حتمی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ سری لنکن وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو امن و امان کے اقدامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

 

The post سری لنکا میں‌ ایک اور دھماکا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GzCrtg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment