حیدرآباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق کو جامعہ بنانے کے لیے صوبوں سے رابطے یا انہیں اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، حیدرآباد میں بحریہ یونیورسٹی بنانے کی بھی پیش کش ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کےکراچی پیکج پر ہونے والےکام کو کوئی نہیں روک سکتا، صوبائی حکومت کو پیکج پر اعتراض کرنے کے بجائے وفاق کا ساتھ دینا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حیدرآبادمیں بحریہ یونیورسٹی بنانے کی بھی پیش کش ہے، وفاق کوجامعہ بنانےکیلئےصوبے سے رابطہ یا بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد یونیورسٹی بن کر رہے گی، روک سکو تو روک لو، گورنر سندھ
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف اسلام آباد نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں، وہ ملک کے تمام علاقوں میں بسنے والے عوام کے وزیر اعظم ہیں اور تمام علاقوں کے لیے ہی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو فروغ دیتی ہیں‘۔
عمران خان نے یونیورسٹی کے تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما اور وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے دریافت کیا تھا کہ یونیورسٹی بنانے میں کون لوگ مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ مستقبل میں صوفی ازم اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ایک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں صرف یہی دو مضامین پڑھائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد، سائنس اور صوفی ازم کو فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا ایک اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان
یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد سندھ حکومت نے وفاق پر شدید الفاظ میں تنقید کی تھی۔ جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے پی پی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ اتنے سالوں سے جس حکومت نے کچھ نہیں کیا وہ اب تعلیم دشمنی دکھا رہی ہے۔
The post وفاق کو یونیورسٹی بنانے کے لیے صوبوں سے رابطے کی ضرورت نہیں، عمران اسماعیل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KlNeMU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment