فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

وزیر اعظم تمام فیصلے خود کرتے ہیں، عثمان بزدار کو میرٹ پر وزیر اعلیٰ لگایا گیا: صمصام بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تمام فیصلے خود کرتے ہیں، ضرورت محسوس ہو ، تو تبدیلی کی جاتی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات صحیح نہج پر چلانے کے لئے وزیراعظم جہاں تبدیلی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تبدیلی کر دیتے ہیں، وزیراعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پروزیر اعلی مقرر کیا، انھیں ہٹانے کی تمام باتیں محض افواہیں ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب کی تمام انتظامی مشینری پر مکمل کنٹرول ہے، پنجاب کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں، پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ کا کوئی وجو نہیں، کوئی رکن اسمبلی وزارت اعلی کا امیدوار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے حوالے سے بھی گمراہ کن افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی اب تک کی کارکردگی شاندار ہے، وہ اسکولوں اسپتالوں اور پولیس اسٹیشنز کے دورے کر رہے ہیں اور سسٹم کو درست کرنے کی بھرپور سعی کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب میں مختصر عرصے میں نئے بلدیاتی نظام سمیت 22 بل اسمبلی سے پاس کروائے گئے ہیں، جو ہماری پارٹی کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہے۔

The post وزیر اعظم تمام فیصلے خود کرتے ہیں، عثمان بزدار کو میرٹ پر وزیر اعلیٰ لگایا گیا: صمصام بخاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GBM5N0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment