فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

ابراہیم لونی کی موت : سول اسپتال کی رپورٹ نے پی ٹی ایم کی سازش بے نقاب کردی

ابراہیم لونی کی موت

کوئٹہ : ملک دشمنوں کی جانب سے قومی اداروں کو بدنام کرنے والے عناصر کا چہرہ کوئٹہ سنڈیمن سول اسپتال کی رپورٹ نے بے نقاب کردیا، ابراہیم لونی کی موت دل کے عارضے کی وجہ سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دشمن جماعت پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔

پی ٹی ایم قیادت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی ایم بلوچستان کے عہدیدار ابراہیم لونی کی موت کے ذمہ دار پاک فوج اور ریاستی ادارے ہیں، ملک دشمنوں کی اس سازش کا کوئٹہ سنڈیمن سول اسپتال کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: مقتول متورکئی کے بھائی نے قتل کی ذمہ داری پی ٹی ایم رہنماؤں پر عائد کردی

کوئٹہ سنڈیمن سول اسپتال کی منظرعام پر آنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم لونی کی موت دل کے عارضے کی وجہ سے ہوئی، ابراہیم لونی کی موت رواں سال دو فروری کو ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم کی سازشیں اور جھوٹ اس سے پہلے بھی بےنقاب ہوچکے ہیں۔

The post ابراہیم لونی کی موت : سول اسپتال کی رپورٹ نے پی ٹی ایم کی سازش بے نقاب کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ZvvQsw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment