فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ابتدائی طور پر موصول اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر آگ بھڑک اٹھنے کے بعد مذکورہ منزل کو خالی کروایا جارہا ہے۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، دفتر میں اس وقت سینکڑوں افراد موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کیا جارہا ہے جبکہ ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد دی جاسکے۔

 

 

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

The post وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2uSORa4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment