فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

قائم علی شاہ کو ضمانت میں توسیع ملےگی یا جیل جائیں گے؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد : منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت آج ختم ہورہی ہے، عدالت عبوری ضمانت میں توسیع یا خارج کا فیصلہ آج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی اپیل پر سماعت آج ہوگی،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔

سابق وزیر اعلی اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پہنچ گئے ہیں، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع یا خارج کا فیصلہ بھی آج کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے قائم علی شاہ کی انکوائری سے متعلق آج جواب نہیں دیا جائے گا، صرف زبانی دلائل دیےجائیں گے، انکوائری رپورٹ پرتحریری جواب تیار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ضمانت آج ختم ہورہی ہے، عبوری ضمانت میں توسیع نا ہونے کی صورت میں نیب حکام آج انھیں گرفتار کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

گزشتہ سماعت میں عدالت نے 10,10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

خیال رہے گذشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بیان ریکارڈ کرانے نیب ہیڈکوارٹرز پہنچےتھے تو نیب کی 6رکنی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔

بعد ازاں سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کا منی لانڈرنگ سے کوئی لینا دینا نہیں سیاسی بنیادوں پر نام شامل کیا گیا اور استدعا کی جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

The post قائم علی شاہ کو ضمانت میں توسیع ملےگی یا جیل جائیں گے؟ فیصلہ آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FX8F17
via IFTTT

No comments:

Post a Comment