فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی، ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا

لاہور : بینکنگ کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی سے ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا، ججز اور عملہ عمارت سے باہر نکل آیا، ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے سے کم وقت میں آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لاہور میں مال روڈ پر واقع بینکنگ کورٹ کی عمارت میں گراﺅنڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی آدھی سے زائد عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

بینکنگ کورٹ کے ججز اور عملہ عمارت سے باہر نکل آیا، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بھجانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا، یک گھنٹے سے کم وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

تاہم آتشزدگی کے باعث ججز کے چیمبرز اور کمروں میں موجود بیشتر مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ جج کے ریٹائرنگ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، آگ لگتے ہی آفس کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا، جس کے بعد فوری اقدام سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ لگی تھی، آگ کا دھواں عمارت کی چھٹی منزل تک پہنچ گیا، عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

وزیر اعظم آفس میں لگنے والی آگ سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ہ آگ لگنے کے واقعے میں کوئی زخمی بھی نہیں ہوا، آگ کے باعث فرنیچر کو بھی نقصان نہیں پہنچا اور دستاویزات اور رپورٹس بھی محفوظ رہیں۔

The post لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی، ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IUgiIR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment