فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

باچاخان ایئرپورٹ پرہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں

باچا خان ایئر پورٹ

پشاور: خیبر پختونخواہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر آج کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے مشقیں کی گئیں۔ مشقوں میں ریسکیو اداروں کے ہمراہ اے ایس ایف کے اہلکار بھی شریک تھے۔

مشقوں میں فرضی کریش لینڈنگ اورآگ لگنے کے دوران اختیار کی جانے والی تدابیر کی مشقیں کی گئیں کہ کس طرح ریسکیو عملہ ہنگامی حالات میں اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتا ہے۔

امدادی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال اورجہاز کی ایمرجنسی یا کریش لینڈنگ کی صورت میں ایئرپورٹ موجود متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو جانچنا اور مزید فعال بنانا ہے۔

ایئر پورٹ مینیجر عبید عباسی نے اس حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کسی بھی صورتحال میں پہلی ترجیح ہوتی ہے، جس کے لیے یہ مشقین کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا حکومت نے باچاخان ایئرپورٹ پشاور پر نائٹ لینڈنگ کی اجازت دی تھی ، سیکیورٹی وجوہات کے سبب ایئرپورٹ پرنائٹ آپریشن سال 2014سے معطل تھا اورکوئی جہاز رات کے اوقات میں ایئرپورٹ پرنہیں اترسکتا تھا۔

The post باچاخان ایئرپورٹ پرہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IHqdlA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment