فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

مخالف بھی پاکستان کے مداح، گنگولی نے سرفراز الیون کو فیورٹ قرار دے دیا

دہلی: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے  پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 جیتنے کےلیے فیورٹ قرار دے دیا.

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل اوسط درجے کی کارکردگی کے باوجود ماہرین سرفراز الیون کو بڑا خطرے تصور کر رہے ہیں. بھارتی کپتان بھی گرین شرٹس کے بارے میں پرامید ہیں.

بھارت کے معروف کھلاڑی سارو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان بھی ورلڈ کپ ٹرافی کے لئے فیورٹس سائیڈز میں سے ایک ہے۔

2003 کے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے گنگولی نے کہا کہ میرے خیال میں ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان شامل ہوں گی.

انھوں نے کہا کہ اس بار نئے فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہوگا، اس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید پڑھیں: آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان، عمران خان کپتان منتخب

یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل کپتان سرفراز  احمد نے کہا تھا کہ وہ بھی عمران خان کی طرح پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں.

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نامور ویب سائٹ نے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کیا تھا، جس میں‌ کپتانی کا منصب پاکستان کو 92 کا ورلڈ جتوانے والے عمران خان کو سونپا گیا تھا.

The post مخالف بھی پاکستان کے مداح، گنگولی نے سرفراز الیون کو فیورٹ قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Dyvpo0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment