گوردا سپور: بھارت کے وزیراعلیٰ پنجاب اور کانگریس کے رہنما امریندر سنگھ نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے حکومتی جماعت کے امیدوار پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ’فلمی فوجی ہمارے امیدوار کو شکست نہیں دے سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’سنی دیول فلمی اور میں اصلی فوجی ہوں، ہم اُسے گورداسپور کی نشست سے شکست دیں گے اور کانگریس کے امیدوار سنیل جاکھر ہی کامیاب قرار پائیں گے، حقیقت میں سنی دیول سے ہمارے امیدوار کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘۔
یاد رہے کہ سنی دیول نے تین روز قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جس کے بعد انہیں گورداسپور سے لوک سبھا کی نشست کے لیے حکومتی جماعت نے اپنا امیدوار نامزد کیا۔
یاد رہے کہ سنی دیول کے والد دھرمیندر 2004 میں راجستھان کی بیکانیر نشست سے بی جے پی ایم پی منتخب ہوئے تھے جبکہ اُن کی اہلیہ ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی سے موجودہ ایم پی ہیں اور حالیہ انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی، سنی دیول کا بی جے پی میں شمولیت کا اعلان
الی ووڈ انڈسٹری میں سن 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم دمینی کا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ ’ڈھائی کلو کا ہاتھ جب کسی کو پڑتا ہے تو وہ اٹھتا نہیں اٹھ جاتا ہے‘‘ بولنے والے اداکار سنی دیول نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔
سنی دیول نے بی جے پی کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بعد سیاسی کیریئر شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ’‘بھارت کے بہتر مستقبل کے لیے مودی کو اگلے پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہونا چاہیے‘‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے بی جے پی نہیں بلکہ وزیراعظم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور امید ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر ملک کے سربراہ بنیں گے‘۔ سنی دیول کا کہنا تھا کہ میرے والد نے اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ شمولیت اختیار کی تو اُن ہی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے میں بھی بی جے پی کا باقاعدہ حصہ بننے کا اعلان کررہا ہوں۔
بی جے پی کی رہنما اور بھارت کی وزیر داخلہ نرمالا شترمن نے اس موقع پر 1997 میں ریلیز ہونے والی بارڈر فلم کا تذکرہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سنی دیول نے فلم میں کام کر کے اپنی حب الوطنی کا کا ثبوت دیا، اُن کے کردار کی وجہ سے بہت سارے لوگوں میں وطن سے محبت کا جذبہ بیدار ہوا‘۔
مزید پڑھیں: مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
واضح رہے کہ بھارت میں جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں بالخصوص بی جے پی پاکستان کے خلاف جارحیت استعمال کررہی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے تو اپنے انتخابی پوسٹر پر فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کی بھی تصاویر آویزاں کی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔
بھارت میں گزشتہ دو ماہ سے سیاست میں فوجیوں کو گھیسٹا جارہا ہے، حکومتی جماعت جو فوجیوں کے نام پر ووٹ مانگنے جارہی ہے وہ اپنے جوانوں کا خیال نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ تیج بہادر جیسے سپاہی ویڈیو بنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
The post بھارتی سیاست میں ’فوجی‘ زیر بحث، وزیراعلیٰ پنجاب کا سنی دیول پر طنز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2vpn69m
via IFTTT
No comments:
Post a Comment