نیویارک : آئی ایم ایف کی پاکستان کےمعاشی حالات مزیدخراب ہونےکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا مہنگائی میں اضافہ ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی مزید بڑھے گا جبکہ بےروزگاری میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نےورلڈاکنامک آؤٹ لک2019جاری کردیا، جس میں پاکستان کےمعاشی حالات مزیدخراب ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہا گیا کہ اقتصادی ترقی کی رفتارمیں کمی اوربےروزگاری میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا رواں مالی سال اقتصادی ترقی2.9 فیصد اور آئندہ سال2.8 فیصد رہےگی، مہنگائی 6 فیصد ہدف کے برعکس7.6 فیصد رہےگی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5.2 فیصد اور آئندہ سال4.3 فیصد رہے گا۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال بےروزگاری6.1فیصد،آئندہ سال6.2فیصدرہےگی، معاشی اعشاریوں میں بہتری لانےکیلئےمزیداقدامات کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی معاشی شرح نمو 2024تک ڈھائی فیصدرہےگی، پاکستان سے3 سال کےقرض پروگرام کےلیےبات ہورہی ہے،ا رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو2.9فیصد جبکہ آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2اعشاریہ8فیصدرہےگی۔
مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کی پیش گوئی
آئی ایم ایف کا کہنا ہے روا ں مالی سال افراط زرکی اوسط شرح ساڑھے7فیصد اور آئندہ مالی سال افراط زرکی شرح میں کمی متوقع ہے،ا پاکستان میں جاری کھاتوں کاخسارہ بڑھاہے،ا عالمی معاشی شرح نمو3اعشاریہ3 فیصدرہےگی، اس سے پہلے آئی ایم ایف نے 3اعشاریہ 9 فیصدکی پیش گوئی کی تھی۔
خیال رہے پاکستان کا وفد آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہے، وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسد عمر کر رہے ہیں،اجلاس 14اپریل تک جاری رہے گا۔
یاد رہے چند روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا پاکستان میں معاشی شرح نمو 6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.9 فیصد رہے گی یوں پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی واقع ہوجائے گی۔
The post پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہوں گے، آئی ایم ایف کی پیشگوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Ky1WAa
via IFTTT
No comments:
Post a Comment