فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 9, 2019

ایران کا رد عمل، امریکی فوج کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا

ایران امریکا کشیدگی

تہران : ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کونسل نے امریکی فیصلے کے رد عمل میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل کونسل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے شدت پسندانہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی ملٹری فورسز کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتین یاہو نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جبکہ بحرین سمیت دیگر عرب ملک نے بھی امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جس کا اعلان انہوں نے دو روز قبل کیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی دباؤ بڑھانے کےلیے ایسا فیصلہ کیا ہے لیکن امریکی عہدیداران اس حوالے سے تقسیم ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ پینٹاگون اور سی آئی اے کو اس فیصلے پر تحفظات ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس اقدام سے امریکی فوجیوں کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔

مزید پڑھیں : ایران میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل پیش کرنے کا اعلان

امریکا دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک ہے،ایران

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل ہونے والا اعلان اپنے اعتبار سے پہلا موقع تھا کہ کسی بھی ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسلامی پاسداران انقلاب کی بنیاد 1979 میں رکھی گئی تھی جس کا مقصد دشمنان اسلام سے لڑنا اور انقلابی رہنماؤں کی سیکیورٹی تھا اور اب بھی روایتی فوجی یونٹ کے بجائے سیکیورٹی کی ذمہ داری پاسدران انقلاب کی ہے۔

The post ایران کا رد عمل، امریکی فوج کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UuIkll
via IFTTT

No comments:

Post a Comment