فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

لیگی ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے حق بات کہنے سے روکا نہیں جاسکتا، حمزہ شہباز

لاہور : اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ن لیگی ارکان  پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے ان کو حق بات کہنے سے نہیں روکا جاسکتا، حکومت جمہوری نہیں آمرانہ رویے پر کاربند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ن لیگی ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی اقدام سے یہ ثابت ہوگیا کہ وہ جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ رویے پر کاربند ہے، حکومت چاہتی ہے کہ کوئی اس کو آئینہ نہ دکھائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ارکان کی زبان بندی سے ان کو حق بات کہنے سےنہیں روکا جاسکتا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام کے بل پر ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے الجھنے پر مسلم لیگ ن کے تین ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی۔ رکنیت معطل ہونے والوں میں پیراشرف رسول، عبدالرﺅف اور عظمیٰ بخاری شامل ہیں۔

The post لیگی ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے حق بات کہنے سے روکا نہیں جاسکتا، حمزہ شہباز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IWIU4h
via IFTTT

No comments:

Post a Comment