نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار سے الیکشن لڑنے والے امیدوار نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ووٹ نہ دیا اور بھارت کو سجدہ نہ کیا تو قبر کے لیے جگہ نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے بیگو سرائے این ڈے اے کے امیدوار گریراج سنگھ نے عوامی جلسے کے دوران مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو دھمکی دی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’جو وندے ماترم نہیں بولے گا اور بھارت کو سجدہ نہیں کرسکتا اُس شخص کو ہم قبر نہیں دیں گے، ایسے لوگوں کے لیے سمریا گھاٹ یا گنگا کا کنارہ موجود ہے‘ْ
انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مرنے کے بعد تین فٹ کی جگہ چاہیے اور اگر لوک سبھا کے انتخابات میں مسلمانوں نے انہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا تو ہندوستان انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا اور نہ ہی تدفین کی جگہ ملے گی۔
مزید پڑھیں: بی جے پی رہنما مانیکا گاندھی کی مسلمان ووٹرز کو دھمکی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریراج سنگھ نے جس وقت تقریر کی وہاں اسٹیج پر بی جے پی کے صدر امت شاہ اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ شیل کمار مودی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے راہل کمار نے گریراج سنگھ کی تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کرلیا جبکہ اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر دو ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر یہودیوں کو مسلم دشمنی پر اکسانے لگے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریراج کے خلاف عوامی نمائندگی قانون 1951 کی دفع 125 اور 125 سمیت آئی پی سی کی دفعات 153 اے، بی، 25 اے، 171 سی سمیت دو مقدمات درج کیے گئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گریراج سنگھ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو لوک سبھا کی اس نشست سے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
The post ’ووٹ نہیں دیا تو قبر نہیں ملے گی‘ : بی جے پی کے امیدوار کی مسلمانوں کو دھمکی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IKORlD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment