فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

لاہور: سپر اسٹار علی ظفر نے قلم دوات سے دوستی کر لی،  انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا.

تفصیلات کے مطابق فلم اسٹار اور معروف سنگر علی ظفر نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے اردو میں‌ لکھی چند سطریں شیئر کیں.

دل چسپ امر یہ ہے کہ یہ سطریں رائج طریقہ کار کے بجائے قدیم انداز میں، قلم اور دوات کی مدد سے ایک خاص طرح  کے کاغذ پر لکھی گئی ہیں، جو کلاسیکی شعرا کی بیاض سے مماثل ہے.

اپنی تحریر میں سپر اسٹار نے لکھا کہ انسان کی سب سے بڑی دشمن اس کی میں، یعنی انا ہوتی ہے. انھوں نے مزید لکھا کہ سچ کی سب سے بڑا ساقی، اس کی خاموش صدا ہوتی ہے، جو بنا کہے سب کہہ جاتی ہے.

مزید پڑھیں: میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

اس ٹویٹ کو دیکھ کر یوں‌ لگتا ہے کہ علی ظفر کا رجحان شاعری کی جانب بڑھ رہا ہے، متوقع ہے کہ جلد وہ اس ضمن میں مزید ٹویٹ کریں گے.

خیال رہے کہ دیگر اسٹارز کی طرح علی ظفر  بھی ٹویٹر پر خاصے متحرک ہیں. وہ ماضی میں‌ بھی اپنی چند تحریریں شیئر کر چکے ہیں. ماضی میں انھوں‌ نے موصول ہونے والی کتب سے متعلق بھی ٹویٹ کیے.

The post سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Gvp5yc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment