فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

امریکی نیوز چینل سی این این کی ریٹنگ نیچے جانے پر ٹرمپ کی مبارک باد

واشنگٹن: امریکی نیوز چینل سی این این کی ریٹنگ نیچے کی جانب گامزن ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این کی ریٹنگ میں مسلسل کمی آرہی ہے، اس رجحان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد کی ٹویٹ پر مجبور کردیا جو سی این این کی جانب سے تنقید کے عتاب کا شکار رہے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ روز مذکورہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں صرف ایک لفظ ’مبارک باد‘ لکھا۔

میڈیا سے متعلق تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سی این این کی ریٹنگ نچلی ترین سطح پر تھی، 8 سے 12 اپریل کے دوران چینل کے مرکزی پروگراموں کو صرف 6.9 لاکھ افراد نے دیکھا ان میں 1.8 لاکھ کی عمر 25 سے 54 برس کے درمیان تھی۔

سی این این کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے ایم ایس این بی سی چینل کے پروگراموں کو 16 لاکھ ناظرین نے دیکھا، اسی طرح فوکس نیوز نے 24 لاکھ ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

فوکس نیوز گزشتہ ہفتے امریکی چینلوں کی ریٹنگ میں سرفہرست رہا جبکہ سی این این 15ویں پوزیشن پر آکر ڈسکوری اور فوڈ نیٹ ورک جیسے کم دیکھے جانے والوں چینلوں سے بھی نیچے چلا گیا۔

یاد رہے کہ سی این این کی ریٹنگ 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے خصوصی تحقیق کار روبرٹ مولر کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے مسلسل نیچے آرہی ہے، اس رپورٹ کے نتائج نے ٹرمپ کے خلاف امریکی چینل کی مہم کو پلٹ کر رکھ دیا تھا۔

The post امریکی نیوز چینل سی این این کی ریٹنگ نیچے جانے پر ٹرمپ کی مبارک باد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IDCk3s
via IFTTT

No comments:

Post a Comment