فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

عثمان بزدار، اسد قیصر ملاقات، فصلوں کے نقصانات پر  کاشت کاروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر قومی  اسمبلی اسدقیصر نے ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اس ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور گندم خریداری مہم، بارشوں سے فصلوں کو نقصانات کے ازالے پر تبادلہ خیال کیا.

مشکل وقت میں کاشت کاروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے

سردار عثمان بزدار

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کے نقصانات پر  کاشت کاروں کو ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی.

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گندم خریداری مہم کےدوران کسانوں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو، پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں.

عثمان بزدار نے کہا کہ سروے رپورٹ کے بعد کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، مشکل وقت میں کاشت کاروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،  خریداری مہم کے دوران کاشت کاروں سے گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے گا، گندم خریداری کے لیے رواں سیزن میں 130 ارب روپے مختص کئے ہیں.

یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے، چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

The post عثمان بزدار، اسد قیصر ملاقات، فصلوں کے نقصانات پر  کاشت کاروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2W7Zz8P
via IFTTT

No comments:

Post a Comment