فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

بلاول بھٹو کی ابو بچاؤ تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، عثمان ڈار

عثمان ڈار

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ابو بچاؤ تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، انہیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔

یہ بات انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ پلانٹڈ سوال اور لکھا ہوا جواب خود بلاول کی جگ ہنسائی کا باعث بنا، پلانٹڈ پریس کانفرنس کے بعد یقین ہے کہ بلاول بھٹو کو کچھ نہیں معلوم۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بلاول بھٹو کی ابو بچاؤ تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، صدارتی نظام اور18ویں ترمیم کی باتیں صرف وقت کا ضیاع ہیں، بلاول کی اچانک آئین اور جمہوریت سے محبت کی وجہ سب جانتے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ بلاول بھٹو کو نہ قوم کا درد ہے نہ عوام کی بھلائی کی فکر بلکہ ان کا مطالبہ صرف اپنے والد کی مقدمات سے رہائی ہے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری سمیت پوری پیپلزپارٹی اپنے چیئرمین کو استعمال کر رہی ہے، بلاول بھٹو  زرداری ہوش کے ناخن لیں اور سنجیدہ سیاست کریں۔

The post بلاول بھٹو کی ابو بچاؤ تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، عثمان ڈار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GEI89a
via IFTTT

No comments:

Post a Comment