فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون کیا، جس میں ایران میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا.

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے قدرتی آفت میں 70 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو سرگرمیوں میں ایرانی حکومت کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں،

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 2 سی ون30 طیارےریسکیوسامان لے کرایران روانہ ہو رہے ہیں، طیاروں سے بنیادی ضروری سامان متاثرین کو فراہم کیا جائے گا.

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا.

مزید پڑھیں: ایران میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

خیال رہے کہ ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی، 791 افراد زخمی، 4 لاکھ افراد بے گھر اور سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی.

محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے مزید طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ڈیمز، دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

The post شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2uV1MbH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment