فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

سندھ حکومت کے بدعنوان رہنما احتساب کے لیے تیار رہیں، خرم شیر زمان

کراچی: پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے بدعنوان رہنما احتساب کے لیے تیار رہیں، وقت آچکا ہے جس نے کرپشن کی وہ جیل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں پھر بھی مرتضیٰ وہاب باز نہیں آتے ہیں، این ایف سی میں سندھ کے حصے کی مکمل ادائیگی ہوچکی ہے، سندھ حکومت این ایف سی کی مد میں مکمل رقم کا حساب دے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں میرٹ کا شفاف سسٹم لانے کی ضرورت ہے، نوکریاں میرٹ کے اعتبار سے مستحق افراد کو ملنی چاہئیں، لوٹ مار کا بازار نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میٹرک کے امتحانات ٹھیک سے نہیں کراسکتی ہے، میٹرک امتحانات میں نقل عروج پر ہے۔

مزید پڑھیں: خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دھمکی دینے والے احتساب سے ڈر رہے ہیں، کیس نمبر 420 کی تیاریاں کریں، زرداری کی سیٹ خالی ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حلف اٹھایا ہے کراچی کو کچھ نہیں دینا، جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی نگراں سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کھا رکھی ہے۔

The post سندھ حکومت کے بدعنوان رہنما احتساب کے لیے تیار رہیں، خرم شیر زمان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G7xDw2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment