فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمدالخلیفہ آج پاکستان پہنچیں گے، سفارتی ذرائع

اسلام آباد : بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمدالخلیفہ آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمدالخلیفہ آج شام اسلام آباد پہنچیں گے، قیام کے دوران وہ وزیرِاعظم سمیت وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیر اعظم عمران خان اور آٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی جبکہ شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیرِ اعظم بحرین کی جانب سے عمران خان کو دورے کی دعوت دی تھی ، جسے وزیرِ اعظم نے قبول کر لیا تھا جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی بحرین کے وزیر اعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم سے بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات، عمران خان نے دورۂ بحرین کی دعوت قبول کرلی

وزیرِ اعظم عمران خان نے بحرین کے ساتھ دو طرفہ خصوصاً دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا تھا پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

The post بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمدالخلیفہ آج پاکستان پہنچیں گے، سفارتی ذرائع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2OZ8sP5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment