فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

سڑک پار کرنے والوں کے لیے جلتی بجھتی زیبرا کراسنگ

بیجنگ: چین میں سڑک پار کرنا آسان ہوگیا، سڑک پر جلتی بجھتی زیبرا کراسنگ نصب کردی گئیں جس سے لوگوں کے پیدل سفر کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگئی۔

مشرقی چین کے شہر سوچو میں نصب کی جانے والی یہ زیبرا کراسنگ اپنی نوعیت کی انوکھی اختراع ہے جو جلتے بجھتے پیدل چلنے والوں کی آسانی کا سبب بن رہی ہیں۔

روشنیوں والی زیبرا کراسنگ روز شام 6 بجے کے بعد کام کرنا شروع کردیتی ہے، جب سگنل رنگ سرخ ہوتا ہے تو یہ کراسنگ سبز ہوجاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب پیدل چلنے والے سڑک پار کرسکتے ہیں۔

اسی طرح سبز سگنل پر یہ کراسنگ سرخ ہو کر پیدل چلنے والوں کو رکنے کا اشارہ دیتی ہے۔

یہ زیبرا کراسنگ دھند، برفباری اور بارش کے دوران پیدل چلنے والوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی اور حکام کو امید ہے کہ اس سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔

The post سڑک پار کرنے والوں کے لیے جلتی بجھتی زیبرا کراسنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G8syUw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment