فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی سے ملاقات کی ، جس میں  پاک امریکادفاعی تعاون   پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امن کے لیے ہر قسم کی مدد کا یقین دلایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی نےوزیراعظم آفس میں ملاقات کی ، ملاقات میں پاک امریکادفاعی تعاون اورسلامتی سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل امریکی سینٹ کام کےکمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے نیول ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا پاک بحریہ کے سربراہ نےمعززمہمان کا استقبال کیا ، جس کے بعد امریکی سینٹ کام کےکمانڈر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نیول چیف نےبحری دہشتگردی اورقزاقی کے انسدادپرپاک بحریہ کاکرداراجاگرکیا۔

مزید پڑھیں : آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جنرل کینتھ میکنزی نے امن کے لیے ہر قسم کی مدد کا یقین دلایا۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی، ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورت حال، علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو اور افغانستان کی صورت حال، پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

واضح رہے آرمی چیف سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی تھی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کی بہادری سے کامیابیاں ملیں، نوجوان ترقی میں بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی طلباء نے لاہور، ہنزہ، پارلیمنٹ اور اسلام آباد کا بھی دورہ کیا تھا۔

The post وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KfYsSO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment