فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

نیب کو آج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑے گا ، مریم اورنگزیب

لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے گرفتاری سےکوئی نہیں ڈرتالیکن غیرقانونی اقدام قبول نہیں گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ، نیب کو آج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑےگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ نیب نےکل سےغیرقانونی اقدام شروع کررکھاہے، جس پاس وارنٹ ہوتےہیں غیرقانونی اقدام نہیں اٹھاتے، نیب کےغیرقانونی اقدام کےپیچھےحکومت کاہاتھ ہے، وزیراعظم نےکل جلسےمیں کہاتھااپوزیشن کوجیل میں ڈالوں گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہائی کورٹ کافیصلہ ہےگرفتاری سے10دن پہلےنوٹس دیناہوگا، نیب ہائی کورٹ کےفیصلےکےخلاف سپریم کورٹ جاچکی ہے، سپریم کورٹ نےہائی کورٹ کےفیصلےسےمتعلق کچھ نہیں کہا، شہبازشریف کیخلاف بھی ڈی جی نیب نےدعوےکیےتھے لیکن کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

ن لیگی رہنما نے کہا ہائیکورٹ کافیصلہ ہے،حمزہ شہبازکی گرفتاری غیرقانونی ہے، نیب نےکہاکل حمزہ شہبازکےگھرکےباہرتشددکیاگیا، فوٹیج موجودہیں کیا کسی اہلکارپرتشددہواہے؟ نیب اہلکارگھرکےاندرگئےاورباعزت واپس بھی گئے، ڈرائیورنےاپنی شرٹ خودپھاڑی اورکہامجھ پرتشددہوا۔

ان کا کہناتھا کمپیوٹرسےبنائےگئےوارنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، نیب اہلکاروں نےکہاحمزہ بھائی سےملنےگئےتھے، نیب کی جانب سےغیرقانونی اقدامات کیےجارہےہیں، جب بھی نوٹس بھیجا حمزہ شہبازپیش ہوتےرہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا یہ کون سےثبوت ہیں جوفوادچوہدری کومل جاتےہیں، یہ ثبوت شہبازشریف اورحمزہ شہباز کونہیں ملتے، وزیراعظم نےکل فیصلہ سنادیا ہے،مہنگائی مزیدبڑھےگی، جومناظرآج اسکرین پرہیں یہ حکم کی تعمیل ہوگی۔

مسلم لیگ ن کا کہنا تھا شہبازگل نےکہاڈی جی نیب گاڑی میں کیوں بیٹھےہیں، شہبازگل کون ہوتےہیں جونیب کوگائیڈکریں یاترجمان بنیں، ریاستی دہشت گردی اورغنڈہ گردی یہ ہوتی ہےجواسکرین پرہے، کارکنان نعرےلگارہےہیں اوران پرڈنڈےبرسائےجارہےہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہائی کورٹ کےآرڈرکی موجودگی میں گرفتاری غیرقانونی ہے، کچھ دیرمیں قانونی ٹیم عدالت کانیاآرڈرنیب حکام کودےگی ، آمرکےبنائےگئےقانون کوموجودہ وزیراعظم استعمال کررہےہیں،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نیب ذرائع کیاہوتےہیں،جن پرالزام ہوتاہےان کوشواہدنہیں دیئےجاتے، ہماری وکلاکی ٹیم لاہورہائیکورٹ پہنچ چکی ہے،کچھ دیرمیں فیصلہ آجائے گا، وکلاکی ٹیم لاہورہائی کورٹ پہنچ چکی ہے، کچھ دیرمیں فیصلہ آجائے گا، نیب کےطریقہ کارکوہم نےبھی چیلنج کررکھاہے۔

لیگی رہنما نے کہا مشرف ایک روپےکی کرپشن ثابت نہ کرسکاتویہ کیاکریں گے، گرفتاری سےکوئی نہیں ڈرتالیکن غیرقانونی اقدام قبول نہیں، نیب کوآج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جاناپڑےگا۔

ان کا کہنا تھا رونا دھونا سیاسی لیڈر نہیں کرتے، گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ، ٹھوس ثبوت رکھیں پھر گرفتاری کریں۔

The post نیب کو آج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑے گا ، مریم اورنگزیب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2CY36ii
via IFTTT

No comments:

Post a Comment