فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو ڈرتے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو ڈرتے ہیں، نیب کے جاتے ہی حمزہ شہباز میڈیا پر چوں چاں کرتے ہیں۔ نیب کی ٹیم دوبارہ پہنچی ہے تو اب گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اربوں روپے سڑکوں پر ضائع کیے، ایک روپیہ سگنل پر نہیں لگایا، پورے ملک میں انتظار تھا کہ رائل پام کیس کا فیصلہ ہوجائے، 9 سال سے اس کیس کا فیصلہ رکا ہوا ہے۔ 11 تاریخ کو عدالت فیصلہ سنائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی سانحہ کے ڈاکوؤں نے ایک ایک ارب کی مشینیں لی ہیں، میری مجبوری ہے میں قانون کی پابندی کر رہا ہوں۔ مجھے پاکستان ریلوے کے مزدوروں پر اعتماد ہے، مگر ہمارے مزاج میں ہڈ حرامی گھس گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 15 لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے، جتنا انجن چلے گا ٹریکر کے ذریعے پتہ چلے گا۔

وفاقیی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لیگ کا یہ حال ہے صرف 20 لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز دعوے کرتے تھے کہ میں ورکر کی بات کرتا ہوں۔ 20 لوگ بھی احترام میں کہہ رہا ہوں ورنہ 8 لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو ڈرتے ہیں، نیب کے جاتے ہی حمزہ شہباز میڈیا پر چوں چاں کرتے ہیں۔ نیب کی ٹیم دوبارہ پہنچی ہے تو اب گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میری بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے، بلاول کو کہا شیخ رشید پر بات کریں پر انہوں نے نہیں کی۔

The post جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو ڈرتے ہیں: شیخ رشید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Ih26Jy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment