بیجنگ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، حالیہ دوروں سے دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
یہ بات انہوں نے ملائیشین وزیرخارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دورہ چین کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات بیلٹ اینڈروڈ فورم کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے ایک دوسرے کے ممالک میں کیے گئے حالیہ دوروں سے، دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
ملائشین وزیر خارجہ نے بھی ملائشیا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ اقتصادی، سیاسی، تہذیبی اور عوامی سطح پر روابط جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سیف الدین عبداللہ نے ملائشیا کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہتے ہوئےکہا کہ ملائشیا میں مقیم پاکستانی برادری اپنی انتھک محنت سے ملائشیا کی اقتصادی ترقی میں حتی المقدور کردار ادا کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ملائشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،جو انہوں نے قبول کرلی، دورے کی ممکنہ تاریخوں کا تعین دونوں ممالک مشاورت سے طے کریں گے۔
The post ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2L4lZXj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment