فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

بی جے پی کاانتخابات جیتنے کے لیے جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ ناکام ہوا،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے جیت سچائی کی ہوتی ہے، بی جے پی کاانتخابات جیتنے کے لیے جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ ناکام ہوا، امریکی حکام نےتصدیق کردی پاکستان کا کوئی ایف 16طیارہ کم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا جیت سچائی کی ہوتی ہے اورسچ ہی بہترین پالیسی ہے، بی جے پی کاانتخابات جیتنے کے لیے جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ ناکام ہوا، پاکستان کے ایف 16طیارےتباہ کرنے کےجھوٹے دعوے ناکام ہوگئے، امریکی حکام نےتصدیق کردی پاکستان کا کوئی ایف 16طیارہ کم نہیں۔

گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسچ کی فتح ہوئی، وقت آگیاہے بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں پر سچ بولے اورخصوصاًمقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاجائزہ لے۔

یاد رہے امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔

مزید پڑھیں : امریکی جریدے نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔

خیال رہے بھارت مسلسل پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعوی کررہا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

The post بی جے پی کاانتخابات جیتنے کے لیے جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ ناکام ہوا،وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FRYtqO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment