فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

ہمارے یہاں برداشت کم ہوتی جارہی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں برداشت کم ہوتی جارہی ہے، ہمیں اپنی نئی نسل کو بھٹائی کے پیغام کو سمجھانا ہے، بچے چاہے کوئی زبان بولتے ہوں ان کو بھٹائی پڑھنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں منعقدہ شاہ عبد اللطیف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں برداشت کم ہوتی جارہی ہے، شاہ عبدالطیف کا پیغام پڑھیں اور سمجھیں تو دلوں کی بات کریں، شاہ عبدالطیف کے چاہنے والے ان کے پیغام سے سیکھیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنی زبان، ادب، ثقافت اور کلچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، بھٹائی میری روح میں ہیں، لیکن ان کے رسالے کا ٹھیک سے مطالعہ نہ کرسکا۔ حمید اخوند نے رسالے کی تعلیم کا وعدہ کیا لیکن پورا نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو بھٹائی کے پیغام کو سمجھانا ہے، بچے چاہے کوئی زبان بولتے ہوں ان کو بھٹائی پڑھنا چاہیئے۔

سیاسی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جو 162 ارب کا وعدہ کیا وہ آپ کو دوں گا، ’میں سندھ حکومت کے فنڈز سے دوں گا، 162 ارب کہاں خرچ ہوں گے کسی ایک منصوبے کا بھی نہیں بتایا‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خان صاحب سے کنٹینر چاہیئے نہ ہی کھانا، تھر کی بجلی کے لیے ہم ایک ارب خرچ کر چکے ہیں۔ بجلی نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے۔ ہم تھر کی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسد عمر آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے جا رہے ہیں، بے نظیر کا وژن تھا تھر کول سے بجلی بنائی جائے۔ سندھ کے بجلی، گیس اور دیگر وسائل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

The post ہمارے یہاں برداشت کم ہوتی جارہی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UiusKK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment