فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 9, 2019

مفتاح اسماعیل کو گرفتاری کا خوف، حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی: سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے گرفتاری سے خوف سے حفاظتی ضمانت کےلیےسندھ ہائی کورٹ سےرجوع کرلیا، مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب انکوائری جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کےلیےسندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، جس میں استدعا کی ہے کہ نیب بے بنیاد انکوائری کررہا ہے، نیب سے تعاون کے لیے تیار ہوں، حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

خیال رہے سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل کےخلاف ایل این جی کیس میں نیب انکوائری جاری ہے جبکہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا تھا۔

مزید پڑھیں : مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

یاد رہے 12 جنوری کو ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے تھے، جن سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

واضح رہے اکتوبر 2018 میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھولنے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ نیب کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو خط لکھ گیا تھا، جس میں متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

جون 2018 میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی، ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

The post مفتاح اسماعیل کو گرفتاری کا خوف، حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2OXUT2w
via IFTTT

No comments:

Post a Comment